نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں ان دنوں شدید گرمی پڑرہی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کم از کم 5درجے اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگر معمول سے 7درجہ اضافہ ہوتو اسے شدید ترین گرمی کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔ہفتے کو بھی گرمی کی شدت 41.8ڈگری سیلیسس تھی جو معمول کی گرمی سے 3درجہ زیادہ تھی۔ 7مئی کو بھی پہلی مرتبہ درجہ حرارت 44درجہ سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جبکہ محکمے کا کہناہے کہ پیرکو41ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں اور پنجاب و ہریانہ میں موسم خشک ہے اور جس کے نتیجے میں اتوار کوبھی شدیدگرمی پڑے گی۔