Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ خالد محفوظ قومی جنگل میں بھی 40 نایاب ہرن چھوڑ دیے گئے 

سعودی عرب میں امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منگل کو 30 ریم نسل کے ہرن اور 10 الوضیحی نسل کے ہرن شاہ خالد محفوظ قومی جنگل میں بھی چھوڑے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی اور قومی مرکز محفوظ قومی جنگل میں انواع و اقسام کے جانوروں کی افزائش اور ماحولیاتی توازن کی بحالی کے پروگرام مل کر چلا رہے ہیں۔ 
اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر طلال بن عبداللہ الحریقی نے کہا کہ ’اتھارٹی نے ایسے جانور جنگل میں چھوڑے ہیں جن کی نسل ختم ہوتی جارہی ہے۔ اتھارٹی یہ کام قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات کے تعاون سے کررہی ہے‘۔ 


مختلف علاقوں میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے لیے مرکز قائم کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب نے ملک کے مختلف علاقوں میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے لیے متعدد مرکز قائم کیے ہیں‘۔
’یہ نایاب نسل کی افزائش پر کام کرنے والے ماہر بین الاقوامی مراِکز میں اپنی حیثیت منوائے ہوئے ہے۔ سعودی مراکز اعلی ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کررہے ہیں‘۔
قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات کےایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمدعلی قربان نے کہا کہ’ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ماحولیاتی توازن پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔ جنگلی حیاتیات کے قومی جنگلوں کے تعاون سے نایاب نسل والے جانوروں اور قومی پودوں کی بحالی کا کام کیا جارہا ہے‘۔ 

شیئر: