پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا ہے کہ ’وزیراعظم متعلقہ حکام کو بروقت انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔‘
جمعے کو ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق خط میں صدر نے کہا کہ ’توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت میں عام انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔‘
مزید پڑھیں
-
مونس الٰہی کی ٹویٹ: ’طنز عمران خان، حکومت یا اسٹیبلشمنٹ پر؟‘Node ID: 752826
صدر نے مزید کہا کہ ’آرٹیکل 105 یا 112 کے تحت صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر آرٹیکل 224 (2) کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات کرانا ضروری ہیں۔‘
خط میں اندیشے کا اظہار کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ ’لگتا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وفاقی اور نگراں حکومتوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری تعاون فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کرنے کا کہا۔‘
’آئین کے تحت وفاقی اور صوبائی ایگزیکٹیو اتھارٹیز کا فرض ہے کہ وہ کمشنر اور الیکشن کمیشن کی ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد کریں۔ میری رائے میں ایگزیکٹیو اتھارٹیز اور سرکاری محکموں نے آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔‘
’الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے اپنے اعلان پر عمل نہ کر کے سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی کی۔‘
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے نام خط
https://t.co/9A4daYlOGS pic.twitter.com/ULcgvc4Z0W— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 24, 2023