Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان سابق گرل فرینڈ ایشوریہ رائے کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے ہیں؟

سلمان خان اور کترینہ کیف فلم ’ٹائیگر تھری‘ میں بھی کام کرنے والے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سپر سٹار سلمان خان بالی وڈ کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں۔ دیگر فلمی ستاروں کی طرح ان کے بھی سوشل میڈیا پر لاکھوں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں پرستار ہیں۔
انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق انسٹاگرام پر ان کے پانچ کروڑ 95 لاکھ فینز ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہیں کہ وہ صرف 36 افراد کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔
سلمان خان جِن افراد کو فالو کرتے ہیں ان میں ان کے کچھ قریبی رشتہ دار اور دوست احباب ہیں۔ جیسے کے بھائی ارباز خان، سہیل خان اور بہن ارپیتا خان شرما۔
سلمان خان سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہوتے ہیں اور اکثر اپنی فلموں یا اپنے بارے میں کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتے ہوتے ہیں۔
سلمان خان فلم کِک میں ان کی ساتھی اداکارہ جیکلین فرنینڈیز، ڈیزی شاہ اور سورج پنچالی کو بھی فالو کرتے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی فولونگ لسٹ میں سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف اور سنگیتا بجلانی بھی شامل ہیں تاہم ایشوریہ رائے بچن اس لسٹ میں شامل نہیں۔
ان لوگوں کے لیے جو سنگیتا بجلانی کو نہیں جانتے وہ ماضی کی معروف اداکارہ اور سابق مِس انڈیا تھیں۔ ان کی سلمان کے ساتھ منگنی بھی ہو گئی تھی۔ شادی کی تاریخ بھی 27 مئی 1994 کو دی گئی تھی اور دعوت نامے بھی بھیجے گئے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔

سنگیتا بجلانی ماضی کی معروف اداکارہ اور سابق مس انڈیا تھیں (فائل فوٹو)

دونوں کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہوئے جب سنگیتا بجلانی کو سلمان خان کے ایک پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومی علی کے ساتھ افیئر کے بارے میں معلوم ہوا جس کے بعد انہوں نے شادی منسوخ کر دی۔
ایسی افواہیں بھی سننے کو ملیں کہ سلمان خان اور کترینہ کیف ایک دوسرے میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے فلم ’میں نے پیار کیوں کیا؟‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ دونوں اداکار اب فلم ’ٹائیگر تھری‘ میں بھی کام کرنے والے ہیں۔
سلمان خان کی ایک اور نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آنے والی ہے جو عیدالفطر پر ریلیز ہو گی۔

شیئر: