زائرین حرم کے لیے تین ہزار الیکٹرک گاڑیاں
’مسجد الحرام کے اندر الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ الیکٹرک وہیل چیئر بھی فراہم ہے‘ (فوٹو: سبق)
مسجد الحرام میں زائرین کے لیے 3 ہزار سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے مسجد الحرام سے کے باہر مفت وہیل چیئر کا بھی انتظام کر رکھا ہے۔
انتظامیہ کے تحت کام کرنے والی متعلقہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے اندر الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ الیکٹرک وہیل چیئر بھی فراہم ہے‘۔
’جبکہ عام وہیل چیئر بھی ہے جسے مفت بھی حاصل کیا جاسکتا ہے اور دھکا دینے والے شخص کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سے سعی میں اور بالائی منزل میں طواف کرنے میں کافی سہولت ہوگئی ہے‘۔