Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے سے بحث مباحثے کے بعد باپ نے فلم ’باغبان‘ کا واٹس ایپ سٹیٹس کیوں لگا دیا؟

2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’باغبان‘ کی کہانی والدین کے گرد گھومتی ہے (فوٹو: زی نیوز)
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ٹویٹ دیکھنے میں آ رہی ہے جس میں بیٹے سے بحث مباحثے کے بعد باپ نے مشہور ہندی فلم ’باغبان‘ کا واٹس ایپ سٹیٹس میم کے طور پر لگا دیا۔
ٹوئٹر پر اُجاول اتھراو نامی ایک صارف کا ٹویٹ وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کے ساتھ ہونے والے بحث مباحثے کے بعد دلچسپ واٹس ایپ سٹیٹس کا سکرین شاٹ شیئر کیا۔
اُجاول اتھراو اپنی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’کل والد صاحب کے ساتھ ہلکی سی بحث ہوئی، والد صاحب نے صبح واٹس ایپ پر یہ سٹیٹس لگا دیا ہے۔‘
اُجاول اتھراو کے والد نے اپنے وٹس ایپ میں لکھا کہ ’آہستہ آہستہ سمجھ  آ رہی ہے کہ باغبان میں امیت جی نے چار بیٹوں کے ہوتے ہوئے ایک بچہ کیوں پالا تھا۔‘
سنہ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’باغبان‘ کی کہانی والدین کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچوں کے لیے سب کچھ قربان کر دیتے ہیں لیکن اُن کے بچے نافرمانی اور سرکشی اختیار کر لیتے ہیں۔
باغبان کی مرکزی کاسٹ میں امیتابھ بچن، ہیما مالینی، سلمان خان، ماہیما چودھری، پاریش راول، امن ورما، رِیمی سین شامل تھے۔
یہ فلم انڈیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین اور اولاد کے لیے ایک سبق آموز فلم سمجھی جاتی ہے جس کے باعث 20 سال بعد بھی اس فلم کا تذکرہ انٹرنیٹ پر اکثر کیا جاتا ہے۔
وائرل ہونے والے اس ٹویٹ پر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
اکنشا چوہان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’والدین کی جانب سے بچوں کو پیغام دینے کا ایک نیا طریقہ ہے۔‘
ٹوئٹر ہینڈل بٹر چکن لکھتے ہیں کہ ’میں جب اپنی امی سے بحث کروں تو وہ ایسے کرتی ہیں۔‘
سواتی کہتی ہیں کہ ’ارے، ایسے کون ٹرولنگ کرتا ہے۔‘
اوشاز نے اُجاول کے والد کے مزاح کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے والد کا شاندار مزاح ہے۔‘

 

شیئر: