Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کی دوست ممالک کے ساتھ  کوبرا واریر 2023  مشقیں اختتام پذیر

سعودی فضائیہ نے چھ ٹائیفون طیاروں کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیا (فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
برطانیہ میں سعودی فضائیہ اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ  کوبرا واریر 2023  مشقیں اتوار کو اختتام پذیر ہوگئیں۔ 
 سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سعودی فضائی دستے نے مسلسل تین ہفتے تک کوبرا واریر 2023 مشقوں میں حصہ لیا۔ 
احمد القیسی نے کہا کہ’ مشقوں کے دوران پیچیدہ الیکٹرانک جنگ کے ماحول میں فضائی حملوں اور جوابی فضائی حملوں کی مشقیں کی گئی ہیں‘۔
فضائی مشقوں میں شریک سعودی دستے کے کمانڈر نے کہا کہ ’ہمارے اہلکاروں نے پیچیدہ الیکٹرانک جنگ کی مشقوں میں شرکت کرکے فائدہ اٹھایا۔ دیگر ممالک  کو بھی ہمارے فضائی دستے سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی فضائیہ نے چھ ٹائیفون طیاروں کے ساتھ ان مشقوں میں حصہ لیا تھا۔

شیئر: