سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے امریکہ کے بمبار بی 52 طیارے کو اپنے حصار میں لے کر مملکت کی فضائی حدود میں سکارٹ کیا ہے‘۔
وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’سعودی فضائیہ کے ایف 15 ایس طیارے امریکی کے بی 52 بمبار کو مملکت سے گزرتے ہوئے اپنے حصار میں لیے رہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی فضائیہ نے یہ اقدام خطے کے امن واستحکام کے فروغ مشن کے تحت دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان مشترکہ آپریشن کے تحت کیا ہے‘۔
طائرتا #القوات_الجوية من نوع «ف -15 إس أي» تُرافقان قاذفة القنابل الإستراتيجية «بي-52» التابعة للقوات الجوية الأمريكية أثناء عبورها أجواء المملكة، وذلك ضمن العمل المشترك بين القوتين، للمساهمة في جهود تعزيز أمن واستقرار المنطقة. pic.twitter.com/tmv6ON2vus
— وزارة الدفاع (@modgovksa) March 14, 2023