Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر کا رابطہ

’دونوں رہنماؤں نے تعلقات کے فروغ اور استحکام کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں متعدد اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ولی عہد اور فرانس کے صدر نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور خطے میں استحکام پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو جائزہ لیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے متعدد بین الاقوامی معاملات میں ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنے اور مشترکہ اقدامات کی تاکید کی ہے۔
 

شیئر: