Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مملکت کے بڑے شہروں میں ٹرکوں کے داخلے کے نئے اوقات کیا ہیں؟

یہ اوقات رمضان میں لوگوں کو رش سے بچانے کے لیے ہیں۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی محکمہ ٹریفک نے مملکت کے بڑے اہم شہروں ریاض، جدہ، دمام،  ظہران اور الخبر کے حوالے سے رمضان کے دوران نئے اوقات کار جاری کر دیے۔ 
محکمہ ٹریفک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دمام،  ظہران اور الخبر شہر کے اندر ٹرک صبح 9 بجے سے صبح گیارہ بجے، سہ پہر تین بجے سے شام چھ بجے اور رات 9 بجے سے 12 بجے تک شہر میں داخل نہیں ہوسکتے۔ 
محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ ریاض میں اتوار سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے رات دو بجے تک ٹرک شہر میں نہیں آ سکتے۔ ٹرک سروس کے لیے دو شفٹیں مقرر کی گئی ہیں۔ پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر بارہ بجے تک اور دوسری شفٹ سہ پہر 3 سے شام چھ بجے تک ہوگی۔ 
جمعہ اور سنیچر کو ٹرک شام 6 بجے سے صبح 8 بجے تک ریاض میں داخل نہیں ہوسکتے اس سے خدمات کی شفٹ والا دورانیہ مستثنٰی ہو گا۔ خدمات کے دو دورانیے ہیں۔ پہلا شام چار بجے سے چھ بجے تک اور دوسری شفٹ رات نو بجے سے صبح ایک بجے تک ہوگی۔ 
مکہ، خریص روڈ پر ٹرکوں کا داخلہ ایگزٹ 13سے لے کر مشرق اور مغرب میں ڈپلومیٹ زون تک ممنوع ہے۔ 
کنگ فہد روڈ پر ایگزٹ 4 سے لے کر شمال اور جنوب میں میدان الجزائر (دیراب) تک ٹرکوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ جدہ شہر میں اتوار سے جمعرات تک صبح نو بجے سے لے کر شام سات بجے پھر رات نو بجے سے ایک بجے تک رمضان المبارک میں ٹرکوں کا داخلہ منع ہوگا۔ جمعرات کا دن اس سے مستثنی ہوگا اس روز صبح تین بجے تک ٹرک شہر میں نہیں آ سکتے۔ 
جمعہ اور سنیچر کے روز شام چار بجے سے سات بجے تک  اور پھر رات نو بجے سے صبح تین بجے تک اور سنیچر کے روز صبح ایک بجے تک ٹرکوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹرکوں کے یہ اوقات لوگوں کو رش اور ‏زحمت سے بچانے کے لیے رمضان المبارک میں مقرر کیے گئے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: