لاہور کی سیاست کے دلچسپ کردار اور خود کو ’متبادل وزیراعظم‘ کہلوانے والے ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے۔
پیر کی شام اُن کے بھائی نواب عابد حسین نے فیس بک پر لکھا کہ ’میرے بڑے بھائی نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
ایران میں مزار پر حملہ کرنے والے دو افراد کو سزائے موتNode ID: 751381
-
پشاور: گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر ایک شخص کو موت کی سزاNode ID: 753181
صحافی ماجد نظامی نے اُن کی وفات پر لکھا کہ ’وہ کونسلر سے صدر پاکستان تک کے تمام الیکشن لڑے۔ سیاست میں کرپشن اور وفاداری بدلنے والوں پر مزاح میں تنقید کرتے تھے۔ اور خود کو نیم کرپٹ کہتے تھے۔‘
علی افضل کے مطابق ’آپ جناب سرکار فاؤنڈیشن کے چیئرمین بانی صدر انٹرنیشنل انجمن ضمیر فروشاں نواب زادہ ڈاکٹر امبر شہزادہ مرنجان و مرنج شخصیت گوالمنڈی حلقہ سے نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑا کرتے تھے۔ ان کے ساتھ آخری ملاقات بھی 1996 میں رائل پارک لاہور میں ہوئی تھی۔ امبر شہزادہ جیسے غیر روایتی اور تخلیقی کردار مردہ معاشروں میں پنپ نہیں سکتے۔ نہ جانے کن حالات میں جاں سے گذرے ہوں گے۔ تعلق لائل پور (فیصل آباد) تھا۔‘
لاہور کی سیاست کے دلچسپ کردار، صاف شفاف سیاست کے حامی اور آپ جناب سرکار پارٹی، انجمن ضمیر فروشاں کے سربراہ ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے۔ کونسلر سے صدر پاکستان تک تمام الیکشن لڑے۔ سیاست میں کرپشن اور وفاداری بدلنے والوں پر مزاحیہ تنقید کرتے تھے۔ خود کو "نیم کرپٹ" کہتے تھے۔ pic.twitter.com/7notcOnxbE
— Majid Nizami (@majidsnizami) March 27, 2023