باحہ میں افطار دسترخوان قدیم عوامی پکوانوں سے سج گئے
باحہ میں افطار دسترخوان قدیم عوامی پکوانوں سے سج گئے
بدھ 29 مارچ 2023 20:52
پسندیدہ ترین روٹی ’الخبزۃ، شوربہ، لسی، اصلی گھی اور قہوہ بھی ہوتا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں رمضان کے دوران قدیم عوامی پکوان غیر معمولی مقبولیت حاصل کرنے لگے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق باحہ ریجن کے شہروں، قصبوں اور قریوں میں افطار اور سحری کے دسترخوانوں پر وہ پکوان نظر آرہے ہیں جن کے قصے بزرگ نئی نسلوں کو سناتے رہتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افطار دسترخوان پر بزرگوں کی پسندیدہ ترین روٹی ’الخبزۃ، شوربہ، لسی، اصلی گھی اور قہوہ ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں مخاویض اور مشاریق ڈشیں بھی ہوتی ہیں۔ رمضان میں انگور، مختلف قسم کے انجیر، آلو بخارا، آڑو، کیلا، امرود وغیرہ پھل بھی ضرور رکھے جاتے ہیں۔
دال کا سوپ بہت پسند کیا جارہا ہے۔ اسے خاص اندازسے تیار کیا جاتا ہے۔
باحہ ریجن میں جو کھانے تیار ہوتے ہیں وہ زیادہ تر زرعی پیداوار پر منحصر ہوتے ہیں۔ باحہ کا علاقہ زرعی پیداوار کےلیے معروف ہے۔