Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے رہنما اسمبلی اجلاس میں ’غیر اخلاقی‘ ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑے گئے

جادیو لعل کا تعلق تریپورا کے علاقے باگبسا سے ہے۔ (فوٹو: ویڈیو سکرین شاٹ/این ڈی ٹی وی)
انڈین ریاست تری پورا کی ریاستی اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن جادیو لعل ناتھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے موبائل فون پر غیراخلاقی ویڈیو دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق جادیو لعل ناتھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
جادیو لعل کا تعلق تری پورا کے علاقے باگبسا سے ہے اور ان کی وائرل ہونے ویڈیو اس وقت کی ہے جب اطلاعات کے مطابق اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی کے قریب بیٹھے کسی شخص کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں انہیں موبائل فون پر ’غیر اخلاقی‘ ویڈیو کلپ دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انڈین میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بی جے پی کی جانب سے جادیو لعل ناتھ سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے دو وزرا کو بھی ایسی ہی ویڈیو منظر پر آنے کے بعد اپنی نشستوں سے استعفے دینا پڑے تھے۔
تاہم کچھ عرصے بعد لکشمن سوادی اور سی سی پاٹل کو ایک انکوائری کے بعد بے گناہ قرار دیا تھا اور ان کی پارٹی رکنیت بھی بحال کردی گئی تھی۔

شیئر: