ورلڈ کپ 2023: پاکستان کے میچز انڈیا کے بجائے بنگلہ دیش میں ہونے کا امکان
رواں برس انڈیا میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک نئی ممکنہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق رواں برس انڈیا میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز انڈیا کے بجائے بنگلہ دیش میں ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کیا ایشیا کپ مارچ تک ملتوی ہو گیا؟ پی سی بی نے وضاحت جاری کر دیNode ID: 740661
کرک انفو کی خبر کے مطابق ’اس بارے میں بات چیت کی جا رہی ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچز بنگلہ دیش میں کھیل سکتا ہے۔‘
’انڈیا اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات میں تناؤ کے باعث اس آئیڈیا کے بارے میں آئی سی سی کی سطح پر بات کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل نکالا جا رہا ہے۔
ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ ’پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا تاہم انڈیا اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔‘
رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم خبروں کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔
انڈین ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں انڈیا کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔
اگر انڈیا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو اُس صورت میں فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا۔
Pakistan could play their World Cup games in Bangladesh - in a hybrid model similar to the one we will see at the Asia Cup
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 29, 2023