انڈین اپوزیشن جماعت کانگریس کے پنجاب میں صف اول کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو جنہیں سپریم کورٹ نے 34 برس پرانے روڈ ایکسیڈینٹ کے کیس میں ایک برس جیل کی سزا سنائی تھی، کو سنیچر کو پٹیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی رہائی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ان کے وکیل ایچ پی ایس ورما نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
34 برس پرانے روڈ ایکسیڈینٹ میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
-
نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے مقدمے میں ایک سال قید کی سزاNode ID: 669921
-
نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کو کینسر، ’انتظار نہیں کرسکتی‘Node ID: 753021
نوجوت سنگھ سدھو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ ’کہ ہر کسی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل سردار نوجوت سنگھ سدھو پٹیالہ جیل سے رہا ہو جائیں گے۔‘
وکیل ایچ پی ایس ورما کے مطابق پنجاب جیل کے قوانین کے مطابق اچھے سلوک کا مجرم عام معافی کا حقدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ان کا سنیچر کو پٹیالہ جیل سے رہا ہونے کا قوی امکان ہے۔‘
This is to inform everyone that Sardar Navjot Singh Sidhu will be released from Patiala Jail tomorrow.
(As informed by the concerned authorities).
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) March 31, 2023