Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں روضہ رسول کے اطراف نیا حفاظتی حصار 

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نئے حفاظتی حصار کا افتتاح کیا ہے(فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم  کے اطراف تانبے کے نئے حفاظتی حصار کا افتتاح کیا ہے۔ اس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے حفاظتی حصار کا اہتمام مسجد نبوی کی جمالیاتی شناخت کو حسین بنانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا۔ پہلے یہاں پہلے لکڑی کا حفاظتی حصارموجود تھا۔ 


نیا حفاظتی حصار اعلی معیار کے تانبے سے تیار کرایا گیا ہے (فوٹو: حرمین شریفین)

نیا حفاظتی حصار اعلی معیار کے تانبے سے تیار کرایا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 87 میٹر ہے اور یہ ایک میٹر اونچا ہے اور متعدد یونٹس پر مشتمل ہے۔
نئے حفاظتی حصار میں شدید رش سے پیدا ہونے والے مسائل سے بچاؤ کا بھی اہتمام ہے۔ اس کے  سٹینڈ میں مضبوط پہیے لگائے گئے ہیں۔
اس کے نچلے حصے کی صفائی اور اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کےلیے ریلنگ بھی لگائی گئی ہے۔

شیئر: