Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قبیلے نے سوڈانی ڈرائیور کی طرف سے دیت کی رقم جمع کرادی

’ٹریفک حادثے میں ایک پاکستانی تارک ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا تھا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
ایک سوڈانی ڈرائیور کی اپیل پر تہامہ قحطان علاقے کے قبائل نے دو لاکھ 25 ہزار ریال کی رقم دیت کے طور پر جمع کرادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک پاکستانی تارک ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا تھا تھا۔
 عدالت نے سوڈانی ڈرائیور کو قصوار قرار دے کر دو لاکھ 25 ہزار ریال کی دیت عائد کردی تھی۔
بعد ازاں سوڈانی ڈرائیور نے عسیر ریجن میں تہامہ قحطان کے علاقے کے قبائل سے مدد کی اپیل کی جس پر قبائل کے سرکردہ افراد فوری متحرک ہوگئے اور دو دن کے اندر دیت کی رقم جمع کرادی۔

شیئر: