Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بلند وبالا پہاڑ کے کنارے افطار دسترخوان

فیفا پہاڑ پر مہمانوں نے مقامی روایتی لباس بھی پہنا ہوا تھا ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں سیاحتی گائیڈ اورفوٹوگرافر بسام الفیفی نے فیفا پہاڑی سلسلے کے ایک منفرد مقام پرافطار دستر خوان کی عکس بندی کا منفرد تجربہ سوشل میڈیا پرشیئرکیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق بسام الفیفی نے  بتایا کہ ’میں فیفا ریجن میں سیاحتی ٹورآپریٹ کرتا ہوں، مہمانوں کے ایک گروپ کے لیے افطار کا اہتمام فیفا پہاڑ کے انتہائی منفرد مقام پرکیا۔ مہمانوں نے مقامی روایتی لباس بھی پہنا اوروہ اس تجربے سے لطف اندوز ہوئے‘۔ 
سعودی گائیڈ نے کہا کہ ’افطار کے اس تجربے کو عام کرنے کا مقصد دوسروں کو ان خوبصورت قدرتی مناظرسے روشناس کرانا ہے جو جازان ریجن کا خاصہ ہیں‘۔ 
سات ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑ کے کنارے افطار دسترخوان کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اتنی بلندی پر افطاری کے ان مناظر کی ستائش کی جارہی ہے۔
واضح رہے فیفا پہاڑی سلسلہ مملکت کے انتہائی جنوبی سمت میں واقع ہے جہاں انتہائی خوبصورت قدرتی مناظرجگہ جگہ بکھرے ہیں جبکہ دلفریب موسم سے آنے والے زائرین بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

شیئر: