Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرالیون سے بھی گھریلو عملہ طلب کرنے کی سہولت

درآمد کی انتہائی فیس 7500 ریال ہے، ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں ( فائل فوٹو: عکاظ)
 سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ’ وہ مقررہ شرائط کے مطابق سیرالیون سے بھی گھریلو عملہ طلب کرسکتے ہیں۔ درآمد کی انتہائی لاگت بھی مقرر کی گئی ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’سیرالیون سے گھریلو عملے کی درآمد کی انتہائی فیس 7500 ریال ہے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ سیرالیون سے گھریلو عملے کی درآمد اس پالیسی کے تحت شروع کی گئی ہے تاکہ مختلف ممالک  سے گھریلو عملے کی درآمد کی سہولت کی صورت میں لاگت کم ہوسکے اور درآمد کنندگان اپنی مرضی کا گھریلو عملہ حاصل کرسکیں‘۔

شیئر: