Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں کھجوروں کا معیار جانچنے کے لیے خصوصی ٹیمیں

کھجوروں کی تازگی اورمقررہ خوبیوں کی موجودگی چیک کی جائے گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کو دی جانے والی کھجوروں کا معیار جانچنے کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کے ماتحت حفظان صحت ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ’ہر برس کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان میں افظار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا ہے۔‘
 ’افطار میں فراہم کی جانے والی کھجوروں کا معیار جانچنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم تعینات کی گئی ہے۔‘


ماہرین 12 بنیادوں پر کھجوروں کا معیار چیک کریں گے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’ماہرین 12 بنیادوں پر کھجوروں کا معیار چیک کریں گے۔‘
کھجوروں کی تازگی، وزن، حجم اور مقررہ خوبیوں کی موجودگی جیسے امور چیک کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’ادارہ افطار کرانے والوں کو سال بھر پرمٹ جاری کرتا ہے۔ پرمٹ ہولٹرز کو مختلف امور کا پابند بنایا جاتا ہے۔ ان میں ایک پابندی یہ کہ کہ زائرین کو دی جانے والی کھجوریں تازہ اور غذائیت سے بھر پور ہوں۔‘

شیئر: