مسجد الحرام میں ہلال احمر کے 900 سعودی رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں
رضاکار مسجد الحرام میں 30 مقامات پر موجود ہیں (فائل فوٹو: الریاض)
سعودی عرب میں ہلال احمر کے تحت 900 سعودی رضا کاررمضان کے دوران زائرین کی خدمت کررہے ہیں۔
رمضان کے دوران مملکت بھر میں 24 ہزار رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ہلال احمر کئی طرح سے زائرین کو خدمات فراہم کررہی ہے۔ صحت آگہی سے ابتدائی صحت خدمات تک تمام امور انجام دیے جا رہے ہیں۔
اس سال رمضان کے دوران خواتین رضا کاروں سمیت 900 سعودی نوجوان مسجد الحرام میں رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
رضاکار مسجد الحرام میں 30 مقامات پر موجود ہیں وہ جدید طبی آلات سے لیس ہیں۔
سعودی رضاکار رمضان راشن بھی تقسیم کررہے ہیں اور افطار دسترخوان میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔