سعودی عرب میں رضاکاروں کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ
رضاکارانہ خدمات سے 65 ملین سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھایا ہے( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ’ 2022 کے آخر تک مملکت میں رضاکاروں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 39 ملین گھنٹے رضاکارانہ خدمات پر صرف کیے ہیں۔‘
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ’ سعودی وژن 2030 میں رضاکاروں کی تعداد کے حوالے سے جو ہدف مقرر کیا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ تعداد میں رضاکار تیار ہوچکے ہیں۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’رضاکاروں کی تعداد 6 لاکھ 58 ہزار36 ہوگئی ہے۔ 2020 کے دوران 20 سے زیادہ شعبوں میں رضاکاروں نے کام کیا۔ ان کی رضاکارانہ خدمات سے مملکت کے مختلف علاقوں میں 65 ملین سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھایا‘۔
’رضاکارانہ خدمات کو منظم کرنے والے قومی پلیٹ فارم پر اندراج کرانے والوں کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار398 اور انہیں رضاکارانہ خدمات کے مواقع فراہم کرنے والے اداروں کی تعداد 5215 تک پہنچ چکی ہے‘۔