سعودی عرب میں جمعرات کو عید الفطر کا چاند دیکھنے کی اپیل
چاند دیکھنے پرفوری شہادت ریکارڈ کرائی جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عدالت عظمی نے اپیل کی ہے کہ جمعرات 29 رمضان بمطابق 20 اپریل 2023 کومملکت میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔
سبق نیوز کے مطابق اعلی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ام القری کیلنڈر کے حساب سے یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو تھا۔
اس حوالے سے اعلی عدالت چاہتی ہے کہ مملکت کے شہری یا یہاں رہنے والے تمام مسلمان 29 رمضان المبارک بروز جمعرات بمطابق 20 اپریل عید الفطرکا چاند دیکھنے کی کوش کریں۔
چاند دیکھنے کے لیے تمام مروجہ طریقے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ دوربین یا بغیردوربین کے بھی چاند دیکھنے کی کوشش ہرعلاقے میں کی جائے۔
عدالتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنہیں 29 رمضان بروز جمعرات بمطابق 20 اپریل 2023 عید الفطرکا چاند دکھائی دے جائے وہ فوری طورپراپنی گواہی قریب ترین عدالت پہنچ کر ریکارڈ کرائے۔