Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج چاند سورج سے پہلے ڈوب جائے گا : ماہر فلکیات

’بیشتر اسلامی ممالک میں آج چاند دیکھنے کا امکان نہیں ہے‘ (فوٹو: سبق)
فلکی علوم کے ماہر اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا ہے کہ آج منگل کو سورج غروب ہونے سے پہلے ہلال  ڈوب جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بیشتر اسلامی ممالک میں آج چاند دیکھنے کا امکان نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چاند نظر نہ آنے کے باعث کل بدھ کو 30 شعبان ہوگی جبکہ جمعرات یکم رمضان ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس میں کوئی شک نہیں رمضان کے ثبوت کا اعلان سپریم کورٹ کا کام ہے اور اسی کو اس کا اختیار ہے ‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم فلکی حساب اور مطالع ہلال کے اعتبار سے اندازہ لگا رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پہلی مرتبہ ہلال اس وقت دیکھا جب میری عمر 14 سال تھی‘۔
’ہلال دیکھنا ہمارے خاندان کی روایت رہی ہے جبکہ والد، دادا ، نانا اور خاندان کے افراد فلکی علوم اور مطالع ہلال کے ماہر ہیں‘۔
 

شیئر: