Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا نہیں خیال میں اچھا شوہر، بیٹا یا بھائی ہوں: رنبیر کپور

دونوں میاں بیوی گزشتہ برس بڑے پردے پر فلم ’براہمسترا پارٹ ون: شیوا‘ میں بھی اکٹھے نظر آئے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کے سپر سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جمعے کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی گزشتہ برس 14 اپریل کو ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں پہلی بیٹی ’راہا‘ کی پیدائش ہوئی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق رنبیر کپور بطور فیملی مین یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیشہ اچھا کر سکتے ہیں۔
فری پریس جرنل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ میں ایک اچھا بیٹا، اچھا شوہر یا بھائی ہوں لیکن میرے خیال سے مجھ میں اچھا بننے کی خواہش ہے اور یہ بات بہت اہم ہے۔ جب تک آپ کو اس کا احساس ہے، تب تک آپ ٹھیک راستے پر رہیں گے۔‘
انٹرویو میں وہ کہتے ہیں کہ ان کے کیریئر پر جب برا وقت آتا ہے تو وہ اپنی فیملی اور اپنے پیاروں پر انحصار کرتے ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی گزشتہ برس 14 اپریل کو ہوئی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جب سے باپ بنیں ہیں وہ اب والدین کی عزت زیادہ کرنے لگ گئے ہیں۔
40 سالہ اداکار کہتے ہیں کہ ’میرے خیال سے جب آپ خود والد بنتے ہیں تو آپ کے لیے والدین کی عزت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ میرے خیال سے جو میری پرورش اور تمیز میرے والدین نے مجھے دی ہے وہ میں اپنے بچوں کو بھی دوں گا۔ یہ پوری زندگی کا عہد ہے۔ آپ کوالیفائڈ نہیں ہوتے لیکن کوالیفائڈ بن جاتے ہو۔‘
دوسری جانب اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور رنبیر کی کچھ تصاویر پہلی مرتبہ اپلوڈ کی ہیں۔
ایک تصویر دونوں سپرسٹارز کی شادی کی ہلدی کی تقریب کی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

دوسری تصویر میں رنبیر کپور افریقہ کے ملک کینیا کے ماسائی مارا نیشنل ریزرو کی خوب صورت لوکیشن پر گھٹنے کے بَل بیٹھ کر عالیہ بھٹ کو پرپوز کر رہے ہیں جبکہ تیسری تصویر میں دونوں میاں بیوی رومانوی انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔
دونوں میاں بیوی گزشتہ برس بڑے پردے پر فلم ’براہمسترا پارٹ ون: شیوا‘ میں بھی اکٹھے نظر آئے تھے۔

شیئر: