سعودی عرب میں ریاض چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ ’فرانس کے مخصوص علاقے سےعارضی طور پر گوشت اور پولٹری مصنوعات کی درآمد پرپابندی عائد کی جارہی ہے‘۔
سبق نیوز نے ریاض چیمبر کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’جانوروں کی صحت کے عالمی ادارےکی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فرانس کےعلاقے موربیھان میں برڈ فلو کا انکشاف ہوا ہے جس سے بڑے پیمانے پرپولٹری کی صنعت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے‘۔
چیمبر نے فرانس کے مخصوص علاقے سے پولٹری منصوعات درآمد کرنے والوں کو خبردار کیا کہ عارضی طورپروہاں سے گوشت اور پولٹری مصنوعات کی درآمد روک دی جائے۔