Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کی لائبریری میں نایاب قلمی نسخوں کی نمائش 

مختلف علوم و فنون کے قلمی نسخوں کا انتخاب سجایا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں لائبریری اور ثقافتی امور کی ایجنسی نے مسجد الحرام کی لائبریری میں نایاب قلمی نسخوں کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق نمائش میں مختلف علوم و فنون کے قلمی نسخوں کا انتخاب سجایا گیا ہے۔
نمائش میں وزیٹرز کو کتابوں  کے ارتقا کی کہانی سے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک زمانہ تھا جب کاغذ پر ہاتھ سے کتابیں لکھی جاتی تھیں پھر کتابوں کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوا۔


ڈاکٹر احمد الشویعر منفرد نمائش  کی نگرانی کر رہے ہیں( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)

 اس کے بعد جدید پرنٹنگ کا دور شروع ہوا اور اب ڈیجیٹل کتابوں کا دور ہے۔ ہر زمانے میں کتابوں کی اشاعت کے مختلف طریقوں سے ہوئی تاہم کتب بینی کا سلسلہ کم نہیں ہوا۔
انتظامیہ میں لائبریریوں اور ثقافتی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر احمد الشویعر نمائش  کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شیئر: