سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ان کے مصری ہم منصب سامع شکری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی موجودہ صورتحال اور فوجی کشیدگی کو روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے فریم ورک معاہدے کی پابندی کرنے پر زور دیا جو سوڈان اور اس کی عوام کے امن و استحکام کا ضامن ہے۔