Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرِ اعظم کا سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی بس کو حادثے پر دکھ کا اظہار

شہباز شریف نے سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی بس کو حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔ (فوٹو: اے پی پی)
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی بس کو حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں اللہ کو پیارے ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو متاثرہ افراد کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شیئر: