Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر سے سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

روسی صدر نے عید کی مبارک باد دی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق روسی صدر نے رابطے کے آغاز میں شہزادہ محمد بن سلمان کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور روس کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔
سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا بھی تبادلہ کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: