Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کا فیصل بن فرحان سے رابطہ

دونوں وزرانے نے سوڈان کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈان میں فوج اور نیم فوجی گروپ کے درمیان لڑائی رکوانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اپنے کویتی اور سویڈن ہم منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فیصل بن فرحان سے سنیچر کو کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم العبداللہ الجابر الصباح نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے سوڈان سے برادر اور دوست ممالک کے شہریوں کے انخلا کی کامیاب مہم پر سعودی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں انخلا کی کارروائی کامیابی کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچائی۔
دونوں وزرا نے متحارب فریقوں کے درمیان عسکری گرما گرمی  اور تشدد بند کرانے نیز سوڈانی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کے لیے درکار تحفظ کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرانے نے سوڈان کے امن و استحکام اور سوڈانی بھائیوں کی خوشحالی کے ضامن اقدامات پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب فیصل بن فرحان سے سویڈن کے وزیرخارجہ نے بھی ٹیلیفون پر رابطہ  کیا۔ انہوں نے سوڈان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا علاوہ ازیں برسر پیکار فریقوں کے درمیان عسکری گرما گرمی بند کرانے کی کوششوں پر بھی گفت و شنید کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: