Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

رابطے میں سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیفرلی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق فریقین نے رابطے کے دوران سوڈان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا۔ انہوں نے متحارب فریقوں کے درمیان عسکری سرگرمیاں بند کرنے، تشدد ختم کرنے اور سوڈانی  شہریوں نیز وہاں مقیم غیرملکیوں کو ضروری تحفظ کی فراہمی پر زور دیا۔
سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے تاکید کی کہ سوڈان کے امن و استحکام اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے والے  اقدامات ناگزیر ہیں۔
فریقین نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان مستحکم تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے والی تدابیر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل کے حوالے سے مشترکہ موقف اپنانے کے لیے یکجہتی بڑھانے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: