مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) مدینہ منورہ پولیس کے ڈائریکٹر نے منگل کو غیر قانونی تارکین سے پاک وطن آگہی مہم کاررواں جاری کردیا۔ اس میں پولیس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار دستے راہگیروں ، مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کو مہم کی اہمیت سے مطلع کررہے ہیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ملک و قوم کے لئے پرخطر ہونے کی طرف توجہ مبذول کرارہے ہیں۔