Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے لوگوں کے بحفاظت نکالنے پرقطرکااظہارتشکر

قطری وزیرخارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان کوعید کی مبارک باد بھی پیش کی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطری وزیراعظم ووزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم سے ٹیلی فون پرعید الفطرکی مبارک باد بھی پیش کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘قط کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں قطر کی جانب سے سوڈان سے سعودی اوربرادر ودوست ممالک کے شہریوں کے کامیاب انخلا کے حوالے سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس مثالی کارہائے نمایاں پرشکریہ بھی ادا کیا۔
دونوں ممالک کے وزرا نے سوڈان میں عسکری کشیدگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کے خاتمے اورسوڈانی شہریوں کودرکارضروری تحفظ فراہم کرنے کے کی کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: