Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے، سعودی عرب

ریاض...اقوام متحدہ میں سعودی سفارتی مشن نے الزام لگایا ہے کہ ایران رائے عامہ کو گمراہ، دہشتگردی کی سرپرستی اور خطے کے ا من و استحکام کو خطرات پیدا کررہا ہے۔ سعودی سفارتی مشن کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام پیغام میں توجہ دلائی ہے کہ ایران اپنے تصرفات سے بین الاقوامی قانون توڑ رہا ہے اور جنگی و انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ مکتوب میں مزید کہا گیا کہ ایرانی ملیشیائیں خطے اور دنیا بھر کے امن و استحکام کوخطرات پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ ایرانی نظام حکومت مسلح ملیشیا کی مدد کرکے دہشتگردی کو سہارا دے رہا ہے۔ سعودی مکتوب میں کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ایران کے انتہا پسندانہ نظریات برآمد کرنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ ایران ان کے ذریعے دنیا بھر میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ انتہا پسند ملیشیاﺅں کو ہتھیار، دولت او رافرادی قوت مہیا کررہا ہے۔ حزب اللہ اور عراق میں الحشد الشعبی کی مدد پر کمر بستہ ہے۔

شیئر: