ہانگ کانگ ...وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے پالیسیوں کو آزادانہ بنایا گیا ہے ۔سرمایہ کاری کومکمل تحفظ حاصل ہے۔ حکومت نے سرمایہ کاردوست ماحول کے لئے جامع پلان بنایا ہے۔2013 سے پہلے ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 3 فیصد کے قریب تھی۔ رواں برس 5 فیصد کا ہدف حاصل کرنے جارہے ہیں ۔میں ون بیلٹ ون روڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس کی قدر میں 3 گنا اضافہ ہوا ۔ بین الاقوامی معاشی ایجنسیاں پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی استحکام کو سراہتے ہوئے درجہ بندی میں اضافہ کررہی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے وژن 2025 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وژن 2025 تک دنیا کی 25 بہترین معیشتوں میں پاکستان کی شمولیت کی بات کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گوادر بندرگاہ کو کاشغر سے منسلک کرنے سے نہ صرف چین اور پاکستان آپس میں ملیں گے بلکہ یہ پورے وسطی ایشیا کے خطے حتی کہ یورپ کیلئے بھی رابطہ فراہم کرے گی۔ قبل ازیں پاکستان اور ہانگ کانگ نے دوطرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اورہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کے درمیان ملاقات میں یہ اتفاق کیا گیا۔اس موقع پرنواز شریف نے کہا کہ پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضروہانگ کانگ رت ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے تاجروں پر زوردیا کہ وہ اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کریں۔