اتوار کو سعودی عرب کا کونسا شہر سب سے زیادہ گرم رہا
اتوار 30 اپریل 2023 17:59
القریات میں درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اتوار 30 اپریل 2023 کو مملکت بھرمیں سب سے زیادہ اور کم درجہ حرارت والے شہروں کی فہرست جاری کردی۔
سبق اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق الاحسا 40 درجہ سینٹی گریڈ کے حوالے سے مملکت کا گرم ترین شہر جبکہ 8 سینٹی گریڈ سے طریف سب سے کم درجہ حرارت والا شہر رہا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار کو مکہ مکرمہ اور الخرج میں انتہائی درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ، دمام اور حفر الباطن میں 37 اور ریاض نیز جازان میں 36 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
قومی مرکز نے بتایا کہ ینبع میں درجہ حرارت 33 اور القریات میں درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں