Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کا ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کی رات کو جاری نوٹفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کی گئی ہے۔
جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کمی کی گئی ہے۔  کمی کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 288 روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 176 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 164 روپے فی لیڑ ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔

شیئر: