ٹریفک خلاف ورزی پر 232 موٹر سائیکلیں ضبط
’ضبط شدہ موٹر سائیکلیں ملک بھر میں کی جانے والی تفتیشی کارروائی کا نتیجہ ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں کے باعث 232 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ موٹر سائیکلیں ملک بھر میں کی جانے والی تفتیشی کارروائی کا نتیجہ ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل چلانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی لازمی ہے‘۔
’کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی جبکہ چلانے والے کو جرمانہ ہوگا‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’جس طرح ٹریفک قوانین گاڑیوں پر لاگو ہیں ، اسی طرح موٹر سائیکل پر لاگو ہوتے ہیں‘۔