جلال آباد...افغان صوے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں بدھ کی صبح سرکاری ریڈیو ٹی وی اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔ کئی افراد ہلاک ہو گئے ۔حکومتی ترجمان نے بتایا کہ 4 مسلح دہشت گرد ریڈیو ٹی وی کی عمارت میں داخل ہوئے۔2دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دیگر نے فا ئرنگ شروع کردی۔عمارت سے بچ نکلنے والے ایک فوٹو گرافر نے بتایا کہ اس کے بعض ساتھی عمارت کے اندر محصور ہیں۔ افغان حکام نے بتایا کہ اب تک 3 حملہ آ ور اور پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہو چکے ۔ جھڑپ جاری ہے ۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔ننگرہار میں داعش سرگرم ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی فوج نے صوبہ ننگر ہار میں ہی سب سے بڑا غیر جوہری بم گرایا تھا ۔