Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ کے دوران فرح خان نے مجھے گالیاں دیں: زاید خان

زید خان کی فلم ’دی فلم دیٹ نیور واز‘ سے واپسی ہو رہی ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وُڈ کے اداکار زاید خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں ہدایت کارہ فرح خان نے گالیاں دیں اور چپل ماری تھی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنے انٹرویو کے دوران زاید خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے سیٹ پر جب انہوں نے ’کٹ‘ کہا تو فرح خان ان پر غصہ ہو گئیں۔
 بالی وُڈ ہنگامہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک وقت تھا جب ہم 400 فٹ کی فلم (رِیل) پر شوٹنگ کر رہے تھے، تب ڈیجیٹل نہیں تھا۔ تو تب ایسا نہیں تھا کہ جتنا ہو سکے اُتنے ری ٹیک لے لو۔ تب سیٹ پر ڈسپلن تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم لوگ اونچائی پر شوٹنگ کر رہے تھے، ایک ٹیک دینے کے بعد حالت خراب ہو جاتی تھی، جو کہ ہمارے لیے مشکل تھا۔ مجھے یاد ہے، شوٹ کے دوران، کیمرے نے امریتا راؤ کو فلم کیا اور وہ میری طرف آ رہی تھیں۔ میرے پاس ہر کوئی کہہ رہا تھا، تیار رہو، تیار رہو، تیار رہو۔ ڈانسرز نے بھی بہت زیادہ مرتبہ ٹیک کیا تھا۔‘
42  سالہ اداکار نے مزید کہا ہے کہ ’اس کے بعد کیمرہ میرے اوپر آیا اور ایک ڈانسر میرے قریب آیا اور گِر گیا۔ وہ نڈھال ہوگیا کیونکہ وہ بہت تھکا ہوا تھا۔ مجھے نہیں تھا پتا کہ کیا کرنا ہے۔
میں نے پرفارم کرنا شروع کر دیا لیکن پھر مجھے خیال آیا مجھے اس بندے کے گرنے کے باوجود ڈانس کرنا ہوگا۔ میں نے پھر سوچا کہ یہ میرا تعارف نہیں ہو سکتا، میں نے کہا ’کٹ‘ اور فرح بہت غصہ ہوگئی۔  انہوں نے مجھے بہت گالیاں دیں اور مجھے چپل بھی ماری۔
میں ہوں نا کے ’لکی‘ نے مزید انکشاف کیا کہ ’میں نے انہیں کہا کہ آپ کیسے امید رکھ سکتی ہو کہ میں مرتے ہوئے بندے پر ڈانس کر سکوں۔ وہ مجھ پر برس پڑیں، آپ میرے سیٹ پر کٹ نہیں کہہ سکتے۔ میں کٹ کہوں گی۔ بالآخر یونٹ والوں کو پتا چلا کہ وہ بے چارہ گرا پڑا ہے۔ اسے ریسکیو کیا گیا۔ ہم نے دوبارہ ڈانس کیا اور جو کہ بالکل ٹھیک رہا۔‘
2004 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’میں ہوں نا‘ بالی وُڈ کی سپر ہٹ فلم تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ زاید خان، سشمیتا سین، امریتا راؤ اور بمن ایرانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یہ شاہ رخ خان کی فرح خان کے ساتھ پہلی فلم تھی۔ اس کے بعد ہدایتکارہ نے کنگ خان کے ساتھ 2007 میں ’اوم شانتی اوم‘ اور 2014 میں ’ہیپی نیو ایئر‘ بھی بنائی۔
دوسری جانب زاید خان نے 2003 میں فلم ’چرا لیا ہے تم نے‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہیں اس کے بعد ’میں ہوں نا،‘ شبد اور دس جیسی فلموں میں کام سے شہرت ملی۔ انہیں 2017 میں ٹی وی شو ’حاصل‘ میں آخری مرتبہ کام کیا تھا۔
زاید خان کافی وقت سے سکرین سے غائب ہیں لیکن اب وہ فلموں میں واپس آنے کو تیار ہیں۔
زید خان کی فلم ’دی فلم دیٹ نیور واز‘ سے واپسی ہو رہی ہیں۔ موہت شری واستوا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار جیکی شروف بھی کام کریں گے۔

شیئر: