Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ہفتے سے اہل جازان پانی سے محروم

جازان .... 2ہفتے سے پانی نہ آنے کے باعث بیشہ کی مسلیہ تحصیل کے باشندے انتہائی مسائل سے دوچار ہوگئے۔ واٹر ٹینکرز کی بلیک مارکیٹ نے رہی سہی کمی پوری کردی۔ شمالی مسلیہ کے باشندوں نے جازان میں محکمہ آب رسانی کے عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرکے پانی کے انقطاع کا سلسلہ ختم کرائیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ پانی کا بحران وقتاً فوقتاً© پیدا ہوتا رہتا ہے۔ جازان میں آبی خدمات کے ادارے کے ترجمان عمر صیقل نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں مسلیہ آبی منصوبے کی اصلاح و مرمت کی جارہی تھی ۔ یہ کام مکمل ہوا تو جنریٹر خراب ہوگیا۔ کل اسکی مرمت ہوگی اور اس کے بعد ہی اس سے کام لیا جاسکے گا۔ البتہ کنوﺅں سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ چل رہا ہے۔

شیئر: