Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی عسکری لباس اوربیجزبنانے والی دکانیں سیل

دکانوں سے 2200 سے زیادہ عسکری بیجز اور لباس ضبط کیےگئے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض گورنریٹ کی سیکیورٹی کمیٹی نے غیر قانونی طور پرعسکری لباس اور بیجز بنانے اور فروخت کرنے والی دکانیں سیل کردیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیکیورٹی کمیٹی نے ریاض شہر میں دکانوں سے 2200 سے زیادہ عسکری بیجز اور لباس ضبط کیے۔ 
کمیٹی کے ارکان نے ریاض کے گورنر اور نائب گورنر کی ہدایت پر تفتیشی مہم شروع کررکھی ہے۔ 
یاد رہے کہ تفتیشی کارروائی میں وزارت تجارت، ریاض لیبر آفس، وزارت نیشنل گارڈز، ریاض پولیس، ریاستی سلامتی پریذیڈنسی اور ریاض محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار شامل رہے۔ 

شیئر: