Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسکری یونیفارم اور بیجز فروخت کرنے والی تین غیر قانونی دکانیں سیل

سعودی عرب ریاض ریجن میں سپیشلسٹ سیکیورٹی کمیٹی نے غیر قانونی طریقے سے عسکری وردیاں اور بیجز تیار کرنے والی تین دکانیں سیل کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیکیورٹی کمیٹی نے دکانوں پر تفتیشی کارروائی کی جہاں سے مختلف عسکری اداروں کی 130 وردیاں اور عسکری عہدوں، سٹارز اور مونوگرامز برآمد ہوئے۔
مونو گرام اور سٹارزغیر قانونی طریقے سے تیار کیے گئے تھے۔عسکری وردیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔

غیرملکی کارکن بغیر لائسنس کے یہ کام کررہے تھے(فوٹو ایس پی اے)

بیان میں کہا گیا کہ دو غیرملکی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جو بغیر لائسنس کے یہ کام کررہے تھے۔
عسکری وردی تیار کرنے والی ایک دکان پر ایک ایسے شخص کو بھی حراست میں لیا گیا جس کے پاس کوئی شناختی ثبوت نہیں تھا۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گشتی سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا۔
 مہم میں وزارت نیشنل گارڈز، وزارت تجارت، ریاستی سلامتی کا ادارہ، ریاض میونسپلٹی، پولیس، پاسپورٹ، سپیشل ٹاسک فورس، ریاض لیبر آفس کے اہلکار شریک رہے۔ 

شیئر: