Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کا انڈین ہم منصب سے رابطہ 

باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعود ی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈین وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے منگل کو ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فیصل  بن فرحان نے سعودی اور انڈین دوست عوام اور دونوں ملکوں کے مستحکم تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ 
فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر یکجہتی بڑھانے کی حکمت عملی اور عالمی امن و سلامتی کی جڑیں راسخ کرنے کے سلسلے میں دونوں دوست ملکوں کی  جانب سے کوششیں تیز کرنے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: