Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سوڈانی عبوری کونسل کے ایلچی کی ملاقات

’سوڈان میں جنگ بندی اور قومی مصلحت کو مقدم رکھنے کی حمایت کے سعودی موقف کا اعادہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سوڈان کے عبوری کونسل کے صدر کے ایلچی دفع اللہ الحاج علی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈان میں جنگ بندی اور قومی مصلحت کو مقدم رکھنے کے اقدامات کی حمایت کے سعودی موقف کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اس بات کا حریص ہے کہ سوڈان میں امن قائم ہو، استحکام ہو اور باہمی لڑائی کا خاتمہ ہو‘۔
ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے افریقی ممالک أمور ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔

شیئر: