فضائی ایمبولینس سے سعودی مریضہ کی مملکت منتقلی
سعودی وزارت دفاع کے ماتحت فضائی ایمبولینس نے جنیوا سے ایک سعودی مریضہ کو ریاض منتقل کردیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنیوا میں سعودی قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں اطمینان دلایا ہے کہ قونصل جنرل اور سعودی افیئر سیکشن کے سربراہ نے مریضہ کی منتقلی کی کارروائی اپنی نگرانی میں کرائی۔
خاتون کی حالت بگڑ گئی تھی جس کی بنیاد پرانکا علاج مملکت میں کرایا جائے گا۔
جنیوا میں سعودی قونصل خانے نے کہا کہ اعلی قیادت کی ہدایت پر فضائی ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو جنیوا سے سعودی عرب منتقل کیا گیا۔