پرانے مکان میں پناہ لینے والے 112 غیرقانونی تارکین گرفتار
’گرفتار شدگان میں 104 خوتین اور 8 مرد ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وادی الدواسر سکیورٹی فورس نے شہر کے ایک پرانے مکان میں پناہ لینے والے 112 غیرقانونی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں 104 خواتین اور آٹھ مرد شامل ہیں جو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔
سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان ایتھوپین تارکین وطن ہیں۔‘
سکیورٹی فورس کے مطابق ’سرحد عبور کر کے غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونا سنگین جرم ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں سہولت فراہم کرنا یا کسی بھی قسم کی مدد کرنا بھی جرم ہے۔‘
’ایسا کرنے پر 10 لاکھ ریال جرمانہ اور 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔‘