سعودی وزیر توانائی کی جرمن چانسلر سے ملاقات
’دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے جرمن چانسلر اولاف شولس سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں وزیر مملکت برائے ماحولیات عادل الجبیر میں موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔
سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان توانائی اور ماحولیات کی حفاظت کے متعلق تعاون پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔