Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے متعلق او آئی سی کا اجلاس، ’انخلا کی سعودی کوششوں کی تعریف‘

’او آئی سی سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششوں میں ہے‘ ( فوٹو: او آئی سی)
سعودی عرب کی دعوت پر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں سوڈان کے حالات پر غور کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق او آئی سی کے سربراہ حسین ابراہیم طہ نے یقین دلایا ہے کہ او آئی سی سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششوں میں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اجلاس کے شرکا کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے آو آئی سی کا وفد سوڈان کا دورہ کرے گا تاہم اس کے لیے مناسب وقت کا تعین کیا جائے گا۔‘
حسین ابراہیم طہ نے سوڈان میں خانہ جنگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سوڈانی عوام کو سول حکومت کی تشکیل کی توقع تھی۔‘
او آئی سی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’ہمیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ متحارب گروپوں نے غیرملکیوں کے انخلا اور زخمیوں کے علاج کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کی پابندی نہیں کی۔‘
حسین ابراہیم طہ نے سوڈان سے غیرملکیوں کے انخلا کی سعودی کوششوں کو سراہا ہے۔
بعد ازاں او آئی سی سعودی عرب کے مندوب ڈاکٹر صالح بن حمد السحیبانی نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی ہے کہ اوآئی سی کا یہ اجلاس نتیجہ خیز ہو اوراس کے باعث سوڈان میں جنگ بندی ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب متحارب گروپوں کو ضبط اور تحمل کی دعوت دیتا ہے تاکہ ملک میں استحکام قائم ہو۔‘
 

شیئر: